
پولیس نے ملیر لیاقت مارکیٹ میں واقع غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر علیم الدین نامی شخص اور اس کے بچوں کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق علیم الدین اوراس کے بچے طویل عرصے سے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور یہاں گوشت فروخت کر رہے تھے ۔
پولیس نے مذبح خانے میں موجود جانوروں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کو علاقہ مکینوں کی جانب درخواست دی گئی تھی کہ ان غیر قانونی مذبح خانوں میں لاغر اور بیمار جانوروں کے علاوہ شیر خوار بچھڑوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔
بچھڑوں کا گوشت قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلوں پر بکرے کا گوشت کہہ کرفروخت کیا جا رہا تھا۔
شہریوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ہم مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں جبکہ مذبح خانے کی وجہ سے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے اور گٹرلائنز بھی بند ہو چکی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News