’پیپلز پارٹی کے الیکشن کمیشن کے اعلان سے متعلق تحفظات برقرار‘
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کیا ہے۔
صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ قائد اعظم کی شخصیت تمام پاکستانیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی شخصیت ہم سب کے لیے روشن مینار ہے۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ قائد اعظم کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں۔
پیپلز پارٹی بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی کے مطابق قائد اعظم کا یوم پیدائش اتحاد، تنظیم اور ایمان کا درس دیتا ہے، قائد اعظم کے فلسفے کے مطابق پاکستان سے عدم برداشت کے رویے کو ختم کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں انکی سوچ کو اپنانا ہوگا، اسلامی جمہوریہ پاکستان قائد اعظم کی جانب سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے عظیم تحفہ ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
