Advertisement
Advertisement
Advertisement

آذربائیجان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

Now Reading:

آذربائیجان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

خبر ایجنسی کے مطابق قفقاز ملک کے مشرق میں آذربائیجانی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ تفتیش کاروں نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے حادثے کی ممکنہ وجہ “بیرونی عوامل کو مسترد کر دیا”۔

انکا کہنا ہے کہ مختلف ورژن پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں پائلٹ کی لاپرواہی، تکنیکی مسئلہ اور موسمیاتی حالات شامل ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حادثے کی جگہ سے ایک بلیک باکس برآمد ہوئی ہے۔

اس سے پہلے ملک کی بارڈر سروس اور پراسیکیوٹر جنرل نے کہا تھا کہ آذربائیجان کی ریاستی سرحدی سروس سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران صبح کے وقت گاراخیبت کےعلاقے ایئر فیلڈ پر گر کر تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے تمام فوجی اہلکار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر