Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزید ملازمین کو میٹا جانے روکنے کے لیے ایپل نے رقم کے ڈھیر لگادیئے

Now Reading:

مزید ملازمین کو میٹا جانے روکنے کے لیے ایپل نے رقم کے ڈھیر لگادیئے

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اعلیٰ دماغ ماہرین خریدے جاتے ہیں اور انہیں روکنے کے لیے ہر طرح کی مراعات دی جاتی ہیں۔ اب ایپل کمپنی نے اپنے قابل ملازمین کو فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا میں جانے سے روکنے کے لیے مزید مراعات اور حصص میں بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سب کچھ اچھا ہونے کے باوجود بھی سلیکن ویلی کی دنیا میں اندرونی رسہ کشی جاری رہتی ہے۔ سب سے پہلے ایپل کمپنی نے اپنے مجوزہ ہیڈ سیٹ کے لیے میٹا کے ایک قابل ماہر کو وہاں سے مراعات کے بدلے بلایا تھا۔ اس کے بعد میٹا نے جواباً ایپل کے کئی ممتاز انجینیئروں کو اعلیٰ مراعات پر ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایپل نے اندرونی طور پر اپنے بہترین ماہرین اور انجینیئروں کو اسٹاک بازار کے شیئر میں سے ان کی تںخواہوں میں 50 ہزار سے ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور فوائد حاصل کرنے والے ملازمین کو بھی خاموش رہنے کا کہا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 20 سے 30 فیصد انجینیئروں کو یہ بونس دیا گیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا ہے کہ ایپل کی اصل قوت اختراعاتی فراست کے وہ ملازمین ہیں جو کمپنی کی ٹیکنالوجی اور جدت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایپل ان کا خیال رکھتا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل ایپل نے اپنے کار پروجیکٹ پر کام شروع کیا جو بہت انقلابی تھا۔ اس کےبعد منصوبے سے وابستہ بہترین ماہرین کو دوسرے اداروں نے بلایا تو وہ لالچ میں ایپل چھوڑگئے تھے اور ایپل کار کا منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر