موسم
بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد کوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی، فرنس آئل سے 1.71 فیصد مقامی گیس سے 12.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نومبرمیں درآمدی ایل این جی سے 14.25 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق جوہری ایندھن سے نومبر میں 17.51 فیصد بجلی پیدا ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر کے لیے نیپرا نے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی، نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
