وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے آتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں اومیکرون کے آتے ہی کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔
With arrival of omicron variant the need for vaccination even more urgent. So far 8 crore 75 lakh Pakistani's have taken at least one dose and 6 crore people are fully vaccinated.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 18, 2021
متعلقہ خبر: پاکستان میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 8 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگواچکے ہیں جب کہ 6 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ اومی کرون کو کورونا اب تک کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔ برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
متعلقہ خبر: اومیکرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص ہوٹل سے فرار
پاکستان میں اب تک صرف کراچی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں، شہر میں سرکاری طور پر 2 افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
