Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند کے بارے میں دس چونکہ دینے والے حقائق

Now Reading:

چاند کے بارے میں دس چونکہ دینے والے حقائق

چاند کے بارے میں ہمیشہ ہی سے مختلف کہانیاں سنتے آئیں ہیں، لیکن جب سے انسان نے چاند پر قدم رکھا ہے اب اس کے بارے میں کچھ ایسے حقائق سامنے آئیں ہیں جنہں سن کر خود انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ یہاں پر چاند سے متعلق  دس ایسے ہی حقائق پیش کئے جارہیں ہیں۔

چاند زمین کا قدرتی سٹلائٹ

یہ نظام شمسی کا پانچواں بڑا اور سیاروں میں اپنے جسامت کے لحاظ سے سب سے بڑا سٹلائٹ ہے۔ جو زمین کے گرد اپنے ہی مدار میں گھومتا ہے۔

زمین سے چاند کا ہمیشہ ایک جیسا ہی نظارہ دکھائی دیتاہے

Advertisement

چاند اپنے ہی مدار میں زمین کے گرد گردش کرتا رہتا ہے اسی بناپر اس کاہمیشہ ایک ہی حصہ دکھائی دیتا ہے، جس میں بڑے آتش فشاں پہاڑ اور اور گڑھے دکھائی دیتے ہیں،

چاند زمین کے گرد اپنے ہی مدار میںرہتے ہوئے اور اپنے محورپر میں بلکل اسی سمت میں گردش کرتا ہے جس سمت میں زمین گردش کر رہی ہے، اسی بنا پراس کا ایک ہی حصہ نظر آتا ہے، لیکن خلا سے اس کا دوسرا رخ دیکھا جاسکتا ہے۔

چاند کی اپنی کوئی روشنی نہیں

چاند کی سطح اصل میں تاریک ہے اور اس کی کوئی روشنی نہیں ہے یہ سورج کی روشنی سے چمکتا دکھائی دیتا ہے۔ جبکہ یہ زمین سے سرمئی یا سفید چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔

چاند اور سورج جسامت میں ایک جیسے نہیں

زمین سے دیکھنے پر چاند اور سورج ایک جسامت کے دکھائی دیتے ہیں لیکن چاند سورج کے مقابلے میں 400 گناہ چھوٹا ہے لیکن یہ سورج کے مقابلے میں زمین سے 400 گنا زیادہ قریب ہے۔

Advertisement

چاند زمین سے دور ہو رہا ہے

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاند زمین سے ہر سال تقریباً 3.8 سینٹی میٹر دور جارہاہے اوریہ تقریباً 50ارب سال تک ایسا کرتا رہے گا ابھی چاند کو زمین کے گرد چکرلگانے میں 27.3 دن درکار ہیں لیکن بعد میں اسے زمین کے گرد اپنا ایک چکرمکمل کرنے میں 47 دن لگیں گے ۔

چاند پر کشش ثقل
چاند پر کشش ثقل زمین کی نسبت بہت کمزور ہے یعنی زمین کی نسبت چھ فیصد کم۔ اگر کسی کا وزن زمین پر 60 کلو گرام ہے تو چاند پر اس کا وزن دس کلو گرام ہوگا۔

چاند پر کتنے لوگوں نے قدم رکھا ہے

Advertisement
ابھی تک چاند صرف بارہ افراد نے قدم رکھا ہے،پہلا قدم نیل آرمسٹرانگ نے رکھا تھا ۔

چاند کے گرد کوئی حفاظتی تہہ نہیں ہے

چاند پر آکسیجن نہیں ہے اور یہ کائناتی شعاعوں اورشہابیوں سے غیر محفوظ ہے کیونکہ اس کے گرد زمین کی طرح کی کوئی حفاظتی تہہ نہیں ہے جس طرح کوئی بھی پتھر اگر خلا سے زمین کی جانب رخ کرتا ہے تو یہ ہوا کے دباؤ کی بدولت جل جاتا ہے۔اس لئے چاند پر جو بڑے بڑے گڑھے دکھائی دیتے ہیں وہ انہیں کہ وجہ سے ہیں۔

چاند کا درجہ حرارت
چاند کے درجہ حرارت میں بہت زیادہ تغیرات پائے جاتے ہیں یعنی جب سورج کی روشنی اس پر پڑتی ہے تو اس کا درجہ حرارت کافی بڑھ جاتا ہے جب روشنی نہیں ہوتی تواس کا درجہ حرات منفی میں چلا جاتا ہے ۔

چاند گول نہیں ہے

Advertisement

زمین سے چاند ہمیشہ مکمل گول نظر آتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ لیموں کی طرح بیضوی ہے۔
چاند پر کوئی آوازسنائی نہیں دیتی اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں ہوا نہیں ہے ۔ اور وہاں سے آسمان ہمیشہ سیاہ دکھائی دیتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر