
سرگودھا تھانہ بھیرہ سے پولیس کی حراست سے اغواء برائے تاوان اور بھتے کا ملزم فرار ہو گیا ۔
آر پی او سرگودھا فیصل رانا کے حکم پر ایس ایچ او، محرر، نائب محرر اور سنتری پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، ملزم کانسٹیبل ظفراقبال پر شہری کے اغواء اور اسکے ورثاء سے بھتہ لینے کا الزام تھا۔
ملزم 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھا کہ حوالات سے فرار ہو گیا۔
ڈی پی او سرگودھا رضوان احمد نے تحقیقاتی رپورٹ آر پی او کو پیش کر دی رپورٹ میں ایس ایچ او بھیرہ سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News