پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن کرنے کے لئے قانون سازی آئین کے خلاف ہوئی۔
حافظ حمد اللہ نے حکومتی وزراء کے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم پر الیکشن کرنے کے لئے قانون سازی آئین کے خلاف ہوئی کیونکہ 17 نومبر کی قانون سازی طاقت اور فون کال کی بل پر ہوئی، اب حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پر الیکشن کرنے کا دباؤ ڈال رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی طاقت کی دباؤ میں اور عمل کروانا بھی طاقت کی دباؤ میں، سوال یہ ہے کہ ملک میں قانون کی طاقت ہے یا طاقت کا قانون ہے؟ حکومت قانون کی نہیں طاقت کی قانون پر فیصلے کرتے اور کرواتے ہیں، پی ڈی ایم کی جنگ طاقت کی حکمرانی کے لئے نہیں بلکہ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم پر الیکشن مسترد کرچکی ہے نہ ای وی ایم الیکشن تسلیم کرے گی، متنازع قانون سازی سے غیر متنازع اور شفاف الیکشن کا دعویٰ کرنا جھوٹ ہے، ای وی ایم، آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے، پی ڈی ایم آئین، قانون اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے اور اپنی آئینی پوزیشن پر کسی قسم کی کمپرومائز کرنے سے گریز کرے، طاقت اور دباؤ کو مسترد کر کے آئین اور قانون کی امین بنے، پی ڈی ایم آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ آج پیش آیا، وکیل عرفان مہر کو شہید کیا گیا جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا، واقعے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس حکام سے ملاقات کی، آج امن و امان پر میٹنگ بھی تھی، وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل آئی کراچی سے تمام تفصیلات لیں۔
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ کارروائی کی اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے لایا جائے گا، میں ورثا سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں، ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کے اعلیٰ سطحی تین رکنی تفتیشی ٹیم بنائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 40 سالہ وکیل رہنما عرفان علی مہر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وکیل اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا جب مسلح ملزمان نے انہیں ٹارگٹ کیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان علی مہر کی میت جناح اسپتال پہنچا دی گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
