
سجاول میں دوستی نہ رکھنے پر نوجوانوں نے 12 سالہ لڑکے کو گولیاں ماردیں اور فرار ہوگئے۔
سجاول میں بڈھو ٹالپر کے مقام پر نوجوان ستار ملاح نے دوستی نہ رکھنے پر ہوٹل میں بیٹھے ہوئے 12 سالہ لڑکے ذیشان جسکانی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
ذیشان نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسےشدید زخمی کردیا۔
لڑکے کی چیخ و پکار پر اہل خانہ پہنچے جس پر ملزم نے ان پر بھی گولیاں برسا دیں جس سے 2 نوجوان میرمحمد اور عطا محمد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 12 سالہ لڑکا ذیشان اور عطا محمد کو تشویشناک حالت کے باعث کراچی منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News