Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے کمرشل ٹیم کے مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے

Now Reading:

ریلوے کمرشل ٹیم کے مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے

ریلوے کمرشل ٹیم کی مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپہ مار کارروائی میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر 47 دھر لیے گئے۔

ڈی ایس پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ایمن طاہر نے کمرشل انسپکٹر کے ہمراہ موسٰی پاک ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور خیبر میل ایکسپریس پر اچانک چھاپے مار کر 47 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا اور ان سے  کرایہ اور جرمانے کی مد میں 48 ہزار 5 سوموقع پر وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرا دیے۔

ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے میاں طارق لطیف کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کی ریلوے میں کوئی جگہ نہیں۔

ڈی ایس میاں طارق لطیف نے کامیاب ریڈ پر کمرشل ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے ہی چھاپے مارے جائیں تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بنا ٹکٹ ریل کا سفر کرنے والوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں میں ہے، جن کے باعث قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

Advertisement

ریلوے حکام نے ایسے عناصر سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کئی افراد کو جرمانے کئے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر