
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی جوکہ 2022 تا 2026 تک کیلئے ہے۔
قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔
قومی سلامتی پالیسی پرعمل درآمد کیلئے پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ قومی سلامتی پالیسی کی گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔
‘قومی سلامتی پالیسی کی منظوری تاریخی کامیابی ہے’
دوسری جانب مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری تاریخی کامیابی ہے۔
1/5. After the NSC’s endorsement of Pakistan’s first-ever National Security Policy yesterday, the Cabinet has approved it today. It is a truly historic achievement; a citizen-centric comprehensive Nat. Sec. policy with economic security at the core will now be pursued in earnest.
— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) December 28, 2021
معید یوسف کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے پالیسی کی توثیق کی تھی، اقتصادی تحفظ کے ساتھ پالیسی پر اب سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی تھی۔
معیشت طاقتور نہیں تو سلامتی کی گارنٹی نہیں ہو سکتی، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ قومی سلامتی کی پالیسی میں جیو اسٹریٹجک پالیسی کے ساتھ اکنامک اسٹریٹجی کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ جب تک عام آدمی معاشی، سماجی اور قانونی حالت سے مطمئن نہیں ہوگا، ملک کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق رہے گا، قومی سلامتی پالیسی میں عام آدمی پر فوکس کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 2014 میں اس پالیسی پر کام شروع کیا گیا تھا، 2021 میں اس پالیسی کی منظوری ہوئی، پالیسی کی منظوری میں تقریباً 9 سال لگے، 18 مختلف وزارتوں کا ان پٹ اس میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر نکتہ نظر پر اتفاق نہیں ہوا، پہلی مرتبہ ایک ایسی حکومت برسراقتدار ہے جو تمام نکتہ ہائے نظر کو یکجا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ہم نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، نیشنل سیکورٹی پالیسی کے ساتھ انٹرنل پالیسی اور فوڈ سیکورٹی پالیسی سمیت دیگر وزارتوں کی پالیسیاں بھی منسلک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News