
شوکت ترین نے کہا ہے کہ مالی سال 2022ء میں جی ڈی پی ہدف سے زیادہ بڑھے گی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمہ 2021ء سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے اصلاحاتی اقدامات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک ترجیحات، کاروبار میں سہولت کاری، سرمایہ کاری کے مواقع، محصولات اور اخراجات کے منصوبوں کا واضح روڈ میپ ہے ، اعلیٰ جامع اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے تاکہ معیشت کسی بھی صورتحال کو برداشت کر سکے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ دانشمندانہ مالیاتی اصلاحات نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بہتر بنانے اور محصولات کی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے ، ٹیکس کی وصولی میں اضافہ اور ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانا حکومت کے مالیاتی ایجنڈے کے اہم مقاصد تھے۔
مشیر خزانہ نے برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی شعبوں جیسے زراعت، آئی ٹی اور صنعت کی جدید کاری کی نشاندہی کی۔
شوکت ترین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے گئے ہیں ، حکومت ملک میں برآمدات پر مبنی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے میک ان پاکستان پالیسی پر بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہے۔
اس کے علاوہ مشیر خزانہ نے سماجی تحفظ کے پروگراموں کے ذریعے پسماندہ افراد کی مدد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ اقدامات کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنا کر ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ، مالی سال 2022ء میں جی ڈی پی ہدف سے زیادہ بڑھے گی اور درمیانی مدت میں اس کی رفتار برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News