
بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان روہیت شرما کا 10 سال پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویرات کوہلی سے لے کر روہیت شرما کو سونپ دی ہے۔
ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کے بعد روہیت شرما کا وہ ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے دس سال پہلے 2011 کے ورلڈ کپ کے دوران کیا گیا تھا۔
Really really disappointed of not being the part of the WC squad..I need to move on frm here..but honestly it was a big setback..any views!
Advertisement— Rohit Sharma (@ImRo45) January 31, 2011
روہیت شرما نے اپنے ٹوئٹ میں 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
اپنے ٹوئٹ میں روہیت شرما نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر واقعی مایوسی ہوئی، مجھے یہاں سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاہم میرے لیے یہ ایک بڑا دھچکا تھا۔
واضح رہے کہ 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہیت شرما کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا تھا جس کے بعد وہ کافی مایوس نظر آئے تھے۔
اس ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
بھارتی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ روہیت شرما کے ساتھ 10 سال پہلے ناانصافی کی گئی تھی اور اب 10 سال بعد اْنہیں اپنے صبر کا پھل مل گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News