Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ میں افغانستان کیلئے انسانی امداد کی قرارداد منظور

Now Reading:

اقوام متحدہ میں افغانستان کیلئے انسانی امداد کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے افغانستان کے لئے انسانی امداد کی قرارداد منظور کرلی۔

اس بات کا اعلان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اس قرارداد کی منظوری سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی، قرارداد کی منظوری کے بعد افغانستان کو امداد کے حوالے سے قانونی پیچیدگیاں ختم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کہتا رہا ہے کہ افغانستان کو بنیادی اشیائے ضرورت کے لئے امداد فراہم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں قرارداد امریکا نے پیش کی۔

Advertisement

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان چین اور روس نے اس قرارداد کے حوالے سے ممبر ممالک کے ساتھ روابط کئے، قرارداد کی منظوری سے افغانستان کو فوری طور پر امداد کے لئے جمع کی گئی رقم ادا کی جا سکے گی۔

انکا کہنا تھا کہ امداد اقوام متحدہ کے زیلی اداروں کے ذریعے افغانستان کو دی جائے گی، ہمیں خوشی ہے کہ UNOCHA کی اپیل پر مختلف ممالک نے امید سے بڑھ کر امداد دی۔

منیر اکرم نے کہا یہ امداد فوری طور پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغانستان پہنچنا شروع ہو جائے گی، اس قرارداد کے بعد افغانستان کے لئے فوری طور پر مزید چار اعشاریہ تین بلین ڈالرز کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان نے حالیہ او آئی سی اجلاس میں افغانستان پر پابندیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم پاکستان کا ویژن اس قرارداد کی منظوری میں اہم ثابت ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس قرارداد کے بعد افغانستان کے منجمد شدہ اکاونٹ بھی بحال ہو جائیں گے، افغانستان میں چالیس برس بعد ایسی حکومت آئی ہے جس کا کنٹرول پورے ملک پر ہے۔

منیر اکرم نے کہا امید کرتے ہیں کہ افغان حکومت بھی اپنے رویے میں بہتری لائے گی اور لا بھی رہی ہے، قرارداد کی منظوری افغانستان کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا اگر فوری امداد افغانستان نا پہنچ پائی تو افغانستان اور اس کے عوام انسانی المیہ کا شکار ہو سکتے تھے، دہشت گرد تنظیمیں صورتحال کا فائدہ اٹھا کر افغانستان کا امن تباہ کر سکتی ہیں، افغانستان سے پسے ہوئے طبقے کی ہجرت خطہ خصوصاً پاکستان کے لئے گہری مشکلات پیدا کرسکتی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر