Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیسکو میں سیفٹی کلچر کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، محمد امین

Now Reading:

لیسکو میں سیفٹی کلچر کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، محمد امین

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے کہا ہے کہ لیسکو میں سیفٹی کلچر کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

لیسکو ہیڈ کوارٹر میں لیسکو کے مختلف حادثات میں شہید ہونے والے ملازمین کی بیواؤں کو چیکس تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل، بزرگ رہنما خورشید احمد خان، ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر اور لیسکو ورکرز یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

چیکس کی تقسیم کے بعد چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ لائن اسٹاف کسی بھی بجلی تقسیم کار کمپنی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کا اس دنیا سے چلے جانا نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ کمپنی کے لئے بھی بہت بڑے نقصان کا باعث ہوتا ہے۔

چوہدری محمد امین نے اس موقع پر جان لیوا حادثات میں شہید ہونے والے لیسکو ملازمین کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں سیفٹی کلچر کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم اب بھی سیفٹی کو مدِ نظر نہ رکھنے جیسی غلطیاں سر ذرد ہو جاتی ہیں جن کے باعث ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور چیف ایگزیکٹو لیسکو میری یہ کوشش ہوگی کہ لیسکو کو حادثات سے مبراکمپنی بنائیں، لیسکو کے سٹی ڈویژن شیخوپورہ کے اے ایل ایم عبد المالک، اور ایس ایس اینڈ ٹی نارتھ ڈویژن شالامار کے لائن مین اعجاز احمد دوران ڈیوٹی حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔

ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل کا کہنا تھا کہ یہ لیسکو کے لئے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے اور اس لمحے میں ہم مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیسکو نے انتہائی کم وقت میں مرحومین کے واجبات ادا کئے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے دیگر تمام واجبات، پنشن اور سہولیات کی فراہمی کو بھی فی الفور یقینی بنایا جائے۔

بزرگ رہنما خورشید احمد خان کے جانب سے لیسکو چیف چوہدری محمد امین اور  ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیسکو اپنے ملازمین کے فلاح کے لئے ان کی زندگی اور بعد از مرگ بھی احسن اقدامات کرتی ہے۔

Advertisement

آخر میں لیسکو چیف چوہدری محمد امین اور ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل نے لواحقین میں چیکس تقسیم کئے۔

اس موقع پر ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل، بزرگ رہنما خورشید احمد خان، ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر اور لیسکو ورکرز یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر