Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی انکروچمنٹ فورس سندھ کی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ مسترد

Now Reading:

اینٹی انکروچمنٹ فورس سندھ کی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ مسترد
SHC

عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ فورس سندھ کی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں فٹ پاتھ، پبلک پارکس، سٹرکوں سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق دراخوست کی سماعت میں ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ فورس سندھ طارق رزاق دھاریجو عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ فورس سندھ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ کی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ آنکھوں کا دھوکا ہے۔ محکمے کی جانب سے سڑکوں، فٹ پاتھ، سیوریج لائنز اور پبلک پارکس سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ دو ہزار بیس میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرشرقی کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے مہم شروع کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وفاقی حکومت کی جانب سے جواب نہ داخل کرنے پر عدالت کا  اظہار برہمی

غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن کے متعلق قانون کے خلاف درخواست کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب نہ داخل کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل  کی سرزنش کی۔

جسٹس کے کے آغا نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود جواب داخل نہ کرانا نا اہلی ہے۔ اداروں کی جانب سے جواب یقینی بنانا اٹارنی جنرل آفس کی ذمہ داری ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں پہلی بار اس کیس میں پیش ہوا ہوں۔ جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ایک آدمی کا نہیں اٹارنی جنرل کا آفس اس کیس کو دیکھ رہا ہے۔

جسٹس کے کے آغا نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا اگر آئندہ سماعت پر جواب نہیں پیش ہوا تو نتائج آپ بھگتیں گے۔ عدالت نے مزید سماعت دو فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر