شیخ رشید کا کہنا ہےکہ نالہ لئی کے بعد ہوسکتا ہے اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں، اسلام آباد میں مسیحی کالونی کے بیان پر قائم ہوں، کالونی میں صرف مسیحی شہری ہی رہیں گے۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پرمسیحی ملازمین کیلئے 25 اور 26 دسمبر کی چھٹی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تمام مسیحی برادری کو 25 دسمبر سے پہلے تنخواہیں دے دینی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی رہائش کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، لوگ ایسی جگہوں پر رہ رہے ہیں جہاں انسان کا رہنا مناسب نہیں، میں اب سے ہر ماہ سی ڈی اے آیا کروں گا اور یہاں کے مسائل دیکھا کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:مسیحی کمیونٹی بڑی محنتی طبقہ ہے، شیخ رشید احمد
وزیرداخلہ نے کہاکہ کل 105 ارب روپے کا نالہ لئی منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے، یہ منصوبہ 11 ارب روپے سے شروع کیا تھا، 26 سال بعد اب 105 ارب روپے کا ہوگیا ہے، ہوسکتا ہے نالہ لئی کے بعد اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہاکہ باتیں وہ زیادہ گردش کرتی ہیں جن میں مصالحہ ہو اور کسی کی پگڑی اچھالی جائے،میں ہر مذہب کے بڑے کا نام عزت سے لیتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
