Advertisement
Advertisement
Advertisement

سشمیتا کی اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کیوں ہوئی، بھائی نے وجوہات بتادیں

Now Reading:

سشمیتا کی اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کیوں ہوئی، بھائی نے وجوہات بتادیں

 بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال  کے ساتھ بریک اپ کا اعتراف کیا تھا۔

سشمیتا سین نے اپنی جاری کردہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ اور روہمن اب بھی اچھے دوست ہیں تاہم رشتہ ختم ہوگیا ہے لیکن محبت اب بھی باقی ہے۔

سشمیتا سین کے بھائی راجیو نے 25 دسمبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں راجیو نے بتایا کہ رشتے کیوں ٹوٹتے ہیں۔

 انہوں نے ویڈیو میں رشتہ ٹوٹنے کی کئی وجوہات بتائی تھی،  راجیو کے مطابق  بریک اپ کئی وجوہات سے ہو سکتا ہے ، جیسے اعتماد کی کمی، بات چیت کی کمی اور ایک دوسرے میں دلچسپی کی کمی۔

 رشتہ ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے راجیو کہتے ہیں کہ ایک رشتے پر تب اثر پڑتا ہے جب جوڑے دوسرے لوگوں کی باتوں پریقین کرنے لگتے ہیں۔

Advertisement

سشمیتا کے بھائی نے کہا کہ رشتے کسی تیسرے شخص کے شامل ہونے پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

راجیو نے کہا کہ اگر کوئی آپ سے کہے کہ  آپ کا ساتھی ٹھیک نہیں ہے، تو یہ چیز آپ کو 99 فیصد تک متاثر کردے گی،  اگر آپ کو شک ہے تو آپ اپنے ساتھی پر کیسے بھروسہ کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ان کے دوستوں اور جاننے والوں کے ریلیشن شپ کسی تیسرے شخص کے بھڑکانے کی وجہ سے ٹوٹے ہیں۔

راجیو نے کہا کہ اس تیسرے شخص سے آپ کا افیئر ہو، ایسا ضروری نہیں ہے،  وہ شخص آپ کا دوست اور رشتہ دار بھی ہوسکتا ہے کیونکہ لوگ دو لوگوں کو ساتھ میں خوش نہیں دیکھ سکتے۔

 راجیو کہتے ہیں کہ میں جوڑے کو صلاح دیتا ہوں  کہ اگر کوئی آپ کو بھڑکائے تو ان کی باتوں پر غور نہ کریں ، اس کو ایک کان سے سنیں اور دوسرے کان سے نکال دیں۔

Advertisement

ٰیہ بھی پڑھیں:سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموش توڑ دی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر