
ہنگو میں گھر میں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بول نیوز کے مطابق ہنگو کی گلشن کالونی میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد رات کو گیس کا ہیٹر لگا کر سوئے تھے جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اورطدم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئی۔
جاں بحق افراد میں تین بچوں سمیت ایک مرد اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس نے تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News