Advertisement

فریال تالپور کی جانب سے پوری قوم کو یومِ سندھی ثقافت کی مبارکباد

فریال تالپور

فریال تالپور کی جانب سے پوری قوم کو یومِ سندھی ثقافت کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے یومِ سندھی ثقافت پر اپنے ایک پیغام  میں کہا کہ سندھی ثقافت پاکستان کے گلدستے میں خوبصورت ترین پھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیائے کرام کی سرزمین ہے، ہمیشہ امن، پیار اور رواداری کی داعی رہی ہے۔

 پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور  کا مزید کہنا تھا کہ سندھی ثقافت کی اساس اخوت، ایثار اور انسانیت ہے، پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ملک و قوم کی پہچان ثقافت سے بہتر اور کچھ نہیں ہوسکتی۔

 واضح رہے کہ وادی سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

عوام کی جانب سے ثقافتی دن پر مختلف مقامات سے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، لوگ سندھ ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ ثقافتی میوزک پر جھوم رہے ہیں اور بچوں کی موج مستیاں بھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ ثقافتی تقریبات میں تقاریر، اسٹیج ڈراماز اور سندھی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا بڑا فیصلہ
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
محسن نقوی کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی
تحریک انصاف نے عام انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کر دیا
’’4 دن کا حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘‘
بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے، میر سرفراز بگٹی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version