Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی تنقید سے جج کی آزادی کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوتی، عدالت کا تحریری فیصلہ

Now Reading:

عوامی تنقید سے جج کی آزادی کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوتی، عدالت کا تحریری فیصلہ
IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عوامی تنقید سے جج کی آزادی کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوتی۔

عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر کے ملزم کی ضمانت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق مسعود الرحمان عباسی کو 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پررہا کیا جائے۔ ایک جج بھی تنقید سے محفوظ نہیں، عوامی تنقید سے جج کی آزادی کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوتی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ غیر سوچی سمجھی تنقید، سخت اور غیرشائستہ زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ مسعود الرحمان عباسی کو جون 2021 میں ایف آئی اے نے فوجداری مقدمے کے اندراج کے بعد گرفتارکیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ پاکستان پینل کوڈ اور پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت شہری محمد سہیل کی شکائت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ ریکارڈ شدہ تقریر کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا۔

Advertisement

عدالتی تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزارنے چیف جسٹس آف پاکستان پر سخت اور ناپسندیدہ زبان استعمال کرتے ہوئے تنقید کی تھی۔ شکایت کنندہ شہری نے یہ الزام نہیں لگایا کہ اس کی بدنامی ہوئی ہے یا اس کی ساکھ کو کسی طرح سے نقصان پہنچایا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹراورتفتیشی افسرشکایت کنندہ کے حق دعوی کے بارے میں عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔ اس بات کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ ایف آئی اے  ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی افسرکے خلاف بیانات سے متاثرہوسکتی ہے۔ عدالتوں کا سخت فرض ہے کہ وہ ایسے شخص کا منصفانہ ٹرائل کرے جس پرعدالتی افسر سے متعلق جرم کا الزام ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر