سوئی ناردرن گیس نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق کیپٹو پاور سیکٹر کو آج رات ساڑھے 9 بجے سے گیس فراہمی معطل کردی جائے گی ، فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گھریلو شعبے کی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ، فیصلہ منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا ہے ، گھریلو صارفین سے گیس صرف کھانا پکانے کیلئے استعمال کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین سے بجلی کا ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے کی گزارش کی جاتی ہے ، کمپریسر کے استعمال سے دوسرے صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے ، صارفین کمپریسر کے استعمال سے اجتناب کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
