
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ایرانی شہر مشہد کی پرواز کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پانچ سال کے وقفے کے بعد مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دی ہیں۔
پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئی۔ مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئیں، نجف، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں۔
مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مشہد سے کراچی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق
پی آئی اے کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر(سی ای او) ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشہد کے کیے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔
ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے مزید کہا ہے کہ ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News