Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی بینک نے افغانستان کو امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کر دی

Now Reading:

عالمی بینک نے افغانستان کو امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کر دی

عالمی بینک کے بورڈ نے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے افغانستان کے لیے 28 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے یہ رقم دو امدادی اداروں کو جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی فوڈ پروگرام اور چلڈرن فنڈ (یونیسف) کو منجمد فنڈز سے 28 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی تاہم اس کے لیے عالمی بینک کے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) سے منسلک 31 ڈونرز کے جانب سے منظوری کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی عوام کو معاشی بدحالی ،سردیوں میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کا سامنا ہے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیاں اور تنازعات مزید لوگوں کو قحط کے دہانے پر دھکیل رہے ہیں، جبکہ افغانستان میں انسانی امداد کے پروگرام کو تین گنا زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی امداد جاری ہونے سے افغانستان میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر