Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان کو بےحسی کی انتہا قرار دے دیا

Now Reading:

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان کو بےحسی کی انتہا قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو بے حسی کی انتہا قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 100 فیصد مہنگائی کر کے30 فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے، قوم مہنگائی سے مررہی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوائی سے 3 سے 7 روپے ہوجائے عمران صاحب کو کوئی فرق نہیں پڑتا، چینی 52 سے 120، آٹا 35 سے 80 ہوجائے لیکن انکو فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کا کچن کوئی اور چلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’96 لاکھ خاندان راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 100 روپے سے 146 ہوجائے لیکن عمران صاحب کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈالر 124 سے 180 پر چلا جائے لیکن ان کو فرق نہیں پڑتا۔

انکا کہنا ہے کہ 39 ماہ میں ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 605 ارب ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا، ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا مجموعی بوجھ 50 ہزار 484 ارب روپے سے زائد بڑھ چکا ہے لیکن انکو فرق نہیں پڑتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سے قوم کو ایک ہی رعایت چاہیے کہ اس قوم کی جان چھوڑ دیں، ایل این جی میں 122 ارب کا ڈاکہ، کورونا ریلیف فنڈ کے 350 ارب میں 40 ارب کا ڈاکہ پڑجائے لیکن کرپٹ حکومت کو فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن کو تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی سے فرق نہیں پڑتا وہ کیسے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں، عمران صاحب استعفیٰ دیں گے تو عوام کو فرق ضرور محسوس ہوگا، انہیں اس تباہی سے نجات مل جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر