
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ دیامر، استور اور کھرمنگ میں8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں۔
تخفیف غربت اور نوجوان نسل کیلئے روزگار کے مواقع کے حوالے سے ایک ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکت کی، ورکشاپ کا انعقاد آغاخان رورل سپورٹ پروگرام، حکومت گلگت بلتستان اور یورپی یونین کے تعاون سے کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نے ممبران گلگت بلتستان کی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کیا جس میں انہوں نے احساس کے جاری متعدد پروگراموں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ احساس کی چھتری تلے گلگت بلتستان کیلئے بہت سےسماجی تحفظ کے پروگرام جاری ہیں جبکہ احساس کفالت اور احساس تعلیمی وظائف گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں جاری ہیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن کیلئے بھی گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں گھرانوں، کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام جاری ہے جبکہ صوبے میں چھوٹے پیمانے کے کاروبار کے فروغ کیلئے احساس بلاسود قرض پروگرام بھی چل رہا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت دیامر، استور، کھرمنگ میں8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں، احساس نشوونما اور ون ونڈو احساس مراکز کو گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں تک پھیلایا جائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News