Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیامر، استور  اور کھرمنگ میں8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں، ثانیہ نشتر

Now Reading:

دیامر، استور  اور کھرمنگ میں8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں، ثانیہ نشتر
ثانیہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ دیامر، استور  اور کھرمنگ میں8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں۔

تخفیف غربت اور نوجوان نسل کیلئے روزگار کے مواقع کے حوالے سے ایک ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکت کی، ورکشاپ کا انعقاد آغاخان رورل سپورٹ پروگرام، حکومت گلگت بلتستان اور یورپی یونین کے تعاون سے کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نے ممبران گلگت بلتستان کی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کیا جس میں انہوں نے احساس کے جاری متعدد پروگراموں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ احساس کی چھتری تلے گلگت بلتستان کیلئے بہت سےسماجی تحفظ کے پروگرام جاری ہیں جبکہ احساس کفالت اور احساس تعلیمی وظائف گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں جاری ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن کیلئے بھی گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں میں گھرانوں، کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام جاری ہے جبکہ صوبے میں چھوٹے پیمانے کے کاروبار کے فروغ کیلئے احساس بلاسود قرض پروگرام بھی چل رہا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت  دیامر، استور،  کھرمنگ میں8 احساس نشوونما مراکز فعال ہیں، احساس نشوونما اور ون ونڈو احساس مراکز کو گلگت بلتستان کی تمام تحصیلوں تک پھیلایا جائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر