Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں کھیلنے کا موقع ملا تو خوش قسمت ہوں گا،شاہین آفریدی

Now Reading:

گلگت بلتستان میں کھیلنے کا موقع ملا تو خوش قسمت ہوں گا،شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کھیلنے کا موقع ملا تو میں خوش قسمت ہوں گا۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  گلگت بلتستان کے لوگ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے علاقے میں کرکٹ کھیلتے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اس موقع پرشاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ  اگر مجھے گلگت بلتستان میں کھیلنے کا موقع ملا تو میں خوش قسمت ہوں گا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے شاہین شاہ آفریدی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹر شاہین  شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بہت اہم ہیں، ویسٹ انڈیز میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، ٹی ٹونٹی میں آرام کیا ہے، پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، اس سیریز کے لئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں، ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، یاسر شاہ اور حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کا کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے، گیانا میں بارش کے باوجود دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھرپور تیاری کی ہے، پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا موقع ملا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں، تینوں طرز کی کرکٹ میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر