Advertisement
Advertisement
Advertisement

گراؤنڈ سے جڑا ہوں کسی سے خفیہ ملاقات نہیں کرتا، پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ

Now Reading:

گراؤنڈ سے جڑا ہوں کسی سے خفیہ ملاقات نہیں کرتا، پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے نکالنے کی انکوائری شروع کردی ہے.

پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پی سے بی کے بے شمار پلانز ہیں، پلانز پر عمل درآمد کیلئے کمرشل مضبوطی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کراچی میں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں کرکٹ پروموشن کیلئے مختلف آپشنز پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت بہت خراب ہے۔

Advertisement

 چیمپئنزٹرافی سے پہلے اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش اولین ترجیح ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں، جونیئرکرکٹرز کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں۔

 پی سی بی کے بے شمار پلانز ہیں، پلانز پر عمل درآمد کیلئے کمرشل مضبوطی کی ضرورت ہے۔ غریب کے بچوں کو سپر اسٹار بنائیں گے، ٹیکنیکل کام جونیئرسطح پرہی ہو سکتا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ  اسٹیڈیم کے اطراف خالی جگہ پر کلب ہاؤس اور فائیو اسٹار ہوٹل بنانا چاہتے ہیں جبکہ  11 سال کے بچے کو ٹیسٹ کرکٹر بنانے پر بھی کام کرنا ہے۔

پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ نے کہا  کہ قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے نکالنے کی انکوائری شروع کردی ہے،رات کو علم ہوا کہ کھلاڑیوں کو باہر نکال دیا گیا ہے تو افسوس ہوا.

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کررہے ہیں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے کیوں نکالا گیا۔

Advertisement

اس موقع پرعقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو کلب ہاؤس بنائیں گے جبکہ اسٹیڈیم کے قریب ٹیموں کیلئے ہوٹل بھی قائم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر