Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

Now Reading:

رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز
ستر سال کے فنی سفر میں انہوں نے 50 ہزار سے زائد گانے گائے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں 1947 سے 1991 تک دنیامیں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرنے والی پلے بیک سنگر کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

ویڈیوز

یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

امریکی آن لائن ویڈیو شیئرنگ اینڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیوز اپ لوڈ کرنا انتہائی آسان کردیا ہے اور وہ دنیا بھر میں موجود صارفین کی سرچ ہسٹری پر نظر رکھتا ہے جس کے باعث وہ آسانی سے اپنی پسندیدہ ویڈیوز تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں وہ ویڈیوز شامل کی گئی ہیں جو پاکستان میں رواں سال ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہی یا پھر انہیں بار بار دیکھا گیا ہو۔ فہرست میں ابتدائی چار نمبر دیکھ کر یوٹیوب پر پاکستانیوں کی ترجیحات کا بخوبی اندازہ ہورہا ہے جس میں ڈراموں کو برتری حاصل ہے۔

البتہ اس فہرست میں ڈراموں اور فلموں کے علاوہ بچوں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں، چونکہ دنیا بھر سمیت کورونا کے باعث پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر اسکولز بند رہیں اور والدین نے بچوں کو گھر معلوماتی ویڈیوز دکھا دکھا کر وقت گزارا۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر نجی ٹی وی چینل کا ڈرامہ ’خدا اور محبت سیزن تھری‘ کی پہلی قسط شامل ہے۔ ڈرامے میں فیروز خان اور اقرا عزیز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

دوسرے نمبر پر ایک اور نجی ٹی وی چینل پر ڈرامہ ہی موجود ہے۔ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار عثمان خالد بٹ کے ’’چپکے چپکے‘‘ کی آخری قسط کو بھی بہت بار دیکھا گیا۔

تیسرے نمبر پر بھی ایک اور ڈرامہ سیریل موجود ہے۔ اداکار دانش تیمور اور ادکارہ منال خان کے ڈرامے ’’عشق ہے‘‘ بھی پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین ڈرامہ رہا۔

پاکستان میں یوٹیوب پر ڈرامہ دیکھنے والوں کی تعداد کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ چوتھے نمبر پر بھی ڈرامہ ہی موجود ہے لیکن اس بار پاکستانی نہیں بلکہ ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پانچویں نمبر پر ’’پوگار‘‘ نامی ہندی ڈبنگ میں فلم موجود ہے۔

Advertisement

چھٹے نمبر پر موجود ویڈیو سیکھنے سکھانے کے حوالے سے ہے جس میں ’’ایزی اینڈ کوئک ڈیکوریٹنگ ٹٹوریل فار ایوری ون‘‘ موجود ہے۔

ساتویں نمبر پر بھارت کا مشہور ترین کامیڈی ڈرامہ سیریز ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ایک قسط ہے جس میں مشہور کردار بھیڑے کو بالکونی سے کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

آٹھویں نمبر پر پنجابی فلم موجود ہے جس کا نام ’’کڑیان جوان بپو پریشان‘‘ ہے۔

Advertisement

نویں نمبر پر بھی فلم موجود ہے لیکن یہ ایک ہندی ڈبنگ والی فلم ’’مس انڈیا 2021‘‘ ہے۔

دسویں نمبر پر بچوں کا چینل ’’اے کیو انگلش‘‘ موجود ہے جس کی ویڈیو ’’اسپیک انگلش ود کڈز سینٹنس ود اردو ٹرانسلیشن‘‘ ٹاپ ٹریںڈ میں شامل ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر