
مظفرگڑھ (پنجاب) کی تحصیل علی پور میں قانون کے رکھوالے بھی اب قانون توڑنے لگے ہیں ایڈووکیٹ کو شراب سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ایڈووکیٹ یاسر مستوئی کو شراب سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، یاسر مستوئی جتوئی شراب کی سپلائی کرنے کے بعد واپس علی پور پہنچا تو اس کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ یاسر مستوئی کی گاڑی سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے، ایڈووکیٹ یاسر مستوئی جتوئی میں 200 لیٹر سے زائد شراب فروخت کر کے آرہا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایڈووکیٹ یاسر مستوئی اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی پولیس میں درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News