کراچی میں میچ کے دوران معروف نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقہ ریڈیو پاکستان کالونی میں جاری مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں وقار اسپورٹس کے خلاف بیٹنگ کے دوران 33 سالہ جانداد خان کو دل کا دورہ پڑگیا۔
ذرائع کے مطابق طبی امداد کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے وہ راستے میں انتقال کرگئے۔
زون 5 کے نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والےجانداد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا جبکہ وہ گل احمد چورنگی کا رہائشی اور مزدوری کیا کرتے تھے۔
جانداد خان کی 9 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔
جان بحق نوجوان کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
