Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیدنا امیر معاویہؓ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والا شخص گرفتار

Now Reading:

سیدنا امیر معاویہؓ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والا شخص گرفتار

ایس ایچ او تھانہ صدر واہ اور انٹیلی جنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ ُ تعالیٰ عنہا کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والے شخص کو 24 گھنٹوں سے پہلے گرفتار کرلیا۔

اے ایس پی وقاص خان نے سی پی او راولپنڈی اور ایس پی پوٹھوہار کی خصوصی ہدایت پر اہم مشن ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کی تشکیل کردہ ٹیم کو سونپا۔

تھانہ صدر واہ کی تشکیل کردہ ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے ڈی ایف سی تھانہ صدر واہ نے طویل اور مشکل سرچ آپریشن کے بعد جدید ہیومن انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم ذِلّ حسنین ولد ممریز خان کو گرفتار کیا۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ صحابہ و اہلبیت سمیت جملہ مقدس شخصیات ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں مزہبی انتہاء پسندی اور فرقہ وارانہ ماحول کو ہوا دینے والوں کو ہر گز ان کے ناپاک مشن میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ کسی بھی شخص، تنظیم یا گروہ کو مقدس شخصیات کی توہین ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر اے ایس پی ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ سرکل ٹیکسلا کو اپنا گھر سمجھتا ہوں، مقدس شخصیات کی گستاخی کرنے والے کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا، ٹیکسلا سرکل میں موجود امن و بھائی چارے کی فضاء کو ہر قیمت باقی رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے تمام جماعتوں کے ذمہ دارن کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اپنے اپنے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایات کیں۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر واہ اور ان کی تشکیل کردہ ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،

تحریک لبیک پاکستان حلقہ PP-20 کے ذمہ داران نے تھانہ صدر واہ پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تا کہ بعد میں کوئی ایسی گستاخی کی جرات نہ کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر