پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان آج ایک بار پھر اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کا افتتاح 2014 میں ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں نالج پارک کے افتتاح پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نالج پارک کا افتتاح 2014 میں شہباز شریف صاحب کر چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں اور گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ نالج پارک کے لیے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014 میں مکمل کر چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بھی بند کر دیں جبکہ عمران صاحب نے لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرادیے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کا نام تبدیل کرکے تختیاں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی رخصتی اور گھر روانگی کے عوامی منصوبے کا افتتاح ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب صرف عمران صاحب کے گھر جانے کی منصوبہ بندی ہی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
