سویلینز ٹرائل کیس: آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آگیا؟ آئینی بینچ
جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بھنگ انسانی اعصاب کیلئے قوت بخش ہے۔ مختلف ممالک میں بھنگ کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی لارجربنچ نے منشیات کے ملزمان کی سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین کو تحریری معروضات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سینٹ کی ایک کمیٹی منشیات کے ملزمان سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔ سینیٹ کی کمیٹی میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔
عدالتی معاون خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ حکومت جو قانون سازی کررہی ہے اس میں مختلف منشیات کی نوعیت کے مطابق سزائیں ہوں گی۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پہلے بھنگ اور ہیروئین کی سزا برابر تھی۔ اگر بھنگ اور ہیروئین کی سزا الگ الگ کی جارہی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔ بھنگ ہیروئین سے کم خطرناک نشہ ہے
جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھنگ تو بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ بھنگ انسانی اعصاب کیلئے قوت بخش ہے۔ مختلف ممالک میں بھنگ کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب تو حکومت بھی بھنگ پر پالیسی بنا چکی ہے۔
عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت کو ایک دلچسپ واقعہ سنانا چاہتا ہوں۔ 1988 میں جب میں وزیر داخلہ تھا تو نواز شریف ہزاروں افراد کے ساتھ ضیا الحق کی برسی کیلئے اسلام آباد آئے۔ اطلاع ملی کہ زیرو پوائنٹ پر بسیں روک دی گئی ہیں۔ سیکیورٹی خدشات پر تشویش ہوئی تو آئی جی نے بتایا کہ بسوں میں بھنگ کاٹ کاٹ کر بھری جارہی ہے۔
عدالتی معاون اعتزاز احسن کے واقعہ سنانے پرعدالت میں قہقہے لگے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
