
قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا نے کراچی میں گرین لائن بس پر سفر کیا ہے۔
قونصل خانہ جاپان کے پولیس اتاشی اور دیگر عملہ بھی توشی کازو ایسومورا کے ہمراہ تھا، قونصل جنرل جاپان کسی کو اطلاع دیئے بغیر مسافر بن کر گرین لائن اسٹیشن پہنچ گئے۔
قونصل جنرل توشیکازو ایسومورا نے نمائش چورنگی اسٹیشن پر قطار میں لگ کر ٹکٹ خریدا، قونصل جنرل توشیکازو ایسومورا عام مسافروں کے ساتھ بس میں بیٹھے اور بس کا جائزہ لیا۔
گرین لائن بس کا سفر کر کے قونصل جنرل توشیکازو ایسومورا گولیمار اسٹاپ پر اتر گئے۔
قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا کا کہنا تھا کہ جاپان میں تو یہ عام چیز ہے، کراچی میں جدیدیت دیکھ کر خوشی ہوئی، گرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوجائے گی تو پھر دورہ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News