
ساحل پر تیرنے والا لگژری ہوٹل کی تیاری کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2023میں عوام کیلئے دبئی میں 2023میں عوام کیلئے ساحل پر تیرنے والا لگژری ہوٹل کھول دیا جائے گا ۔
کیمپنسکی فلوٹنگ پیلس کے نام سے یہ ہوٹل ایک تیرتی عمارت کے طور پر کھلے گا۔
یہ ہوٹل آنے والے معزز مہمانوں کو156 کمروں اور سوئٹ میں طعام و قیام کی سہولیات فراہم کرے گا۔
تیرنے والا لگژری ہوٹل کی ساخت چار حصوں پر مشتمل ہے جو شیشے کے اہرام سے جُڑی ہوئی ہے اس کی لگژری عمارت فائیو اسٹار ہوٹل کا منظر پیش کرتی ہے۔
یاد رہے کہ اس پرآسائش ہوٹل میں کمروں کی باقاعدہ بکنگ سال 2023سے شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News