مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس
مسلم لیگ ن پنجاب کا اہم اجلاس آج 3 بجے ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ صدر شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اجلاس میں نواز شریف کی واپسی، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور زیر بحث ہوں گے، مسلم لیگ ن پنجاب تنظیم سازی کے حوالے سے رپورٹ مسلم لیگ ن کے قائد کو پیش کرے گی۔
اجلاس میں رانا ثناء اللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، رانا تنویر، سردار ایاز صادق سمیت دیگر شریک ہوں گے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
