
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے سرگرم ہیں۔
عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کھاریاں، ڈنگہ، منڈی بہاؤ الدین روڈ دو رویہ کیرج وے کی بحالی کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 29 کلو میٹر طویل سڑک کی بحالی کے منصوبے کو اے ڈی پی 2021-22 میں شامل کر لیا گیا، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس منصوبے پر 2 ارب 23 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، آمد و رفت کی تیز رفتار سہولت ملنے سے ایندھن اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت کسانوں کو اپنی اجناس کھیت سے منڈی تک لے جانے میں آسانی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News