Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ادیب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، مراد علی شاہ

Now Reading:

انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ادیب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں  ادیب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 2008 سے اس صوبے میں حکومت کررہی ہے ، یہ کانفرنس بھی 2008 سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادب کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ، شدت اور انتہا پسندی کا دور ہے ، سیالکوٹ کے واقعے کو پڑھ کر دل دہل جاتا ہے کہ اپنے بچوں کے لیے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں ، پارٹی کا ہمیشہ سے اس پر کلیئر موقف رہا ہے ، اس ملک میں جو ماحول کردیا گیا ہے ، اس سے ڈر لگتا ہے ، اس ماحول سے ہمیں بڑی جنگ لڑنی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں  ادیب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، ٹیلیویژن شوز بھی نوجوانوں کو ادب کی طرف مائل نہیں کرتے ، اب کچھ اچھی باتیں اگلی نسل کےلئے چھوڑ کر جانی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ لوگوں کو لوگ پڑھتے ہیں ، ہمیں لوگ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ، دانشوروں کے نتائج صدیوں پر محیط رہتے ہیں ، پرائم ٹائم میں کم از کم ایک گھنٹہ ادبی شو کریں ، جسے دیکھنا ہے تو دیکھیں نہیں دیکھنا تو نہیں دیکھیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات سے نکالنے کےلئے قلم کا استعمال کریں ، انتہا پسندی سے نکالنے کےلئے زبان اور دانشوری کا استعمال کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر