مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ادیب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 2008 سے اس صوبے میں حکومت کررہی ہے ، یہ کانفرنس بھی 2008 سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادب کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ، شدت اور انتہا پسندی کا دور ہے ، سیالکوٹ کے واقعے کو پڑھ کر دل دہل جاتا ہے کہ اپنے بچوں کے لیے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں ، پارٹی کا ہمیشہ سے اس پر کلیئر موقف رہا ہے ، اس ملک میں جو ماحول کردیا گیا ہے ، اس سے ڈر لگتا ہے ، اس ماحول سے ہمیں بڑی جنگ لڑنی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ادیب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، ٹیلیویژن شوز بھی نوجوانوں کو ادب کی طرف مائل نہیں کرتے ، اب کچھ اچھی باتیں اگلی نسل کےلئے چھوڑ کر جانی ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ لوگوں کو لوگ پڑھتے ہیں ، ہمیں لوگ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ، دانشوروں کے نتائج صدیوں پر محیط رہتے ہیں ، پرائم ٹائم میں کم از کم ایک گھنٹہ ادبی شو کریں ، جسے دیکھنا ہے تو دیکھیں نہیں دیکھنا تو نہیں دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات سے نکالنے کےلئے قلم کا استعمال کریں ، انتہا پسندی سے نکالنے کےلئے زبان اور دانشوری کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
