Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومی کرون سے متاثرہ خاتون کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی، وزیر صحت سندھ

Now Reading:

اومی کرون سے متاثرہ خاتون کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی، وزیر صحت سندھ
عذرا

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہےکہ کراچی میں مشتبہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی  ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ 57 سالہ متاثرہ خاتون میں پائے جانے والے وائرس کی جینوم اسٹڈی ابھی نہیں ہوئی،وائرس کا رویہ یہ ظاہر کر رہا ہےکہ وہ اومی کرون ہے۔

وزیر صحت سندھ نے کہاکہ ایک دو ہفتے جینوم اسٹڈی میں لگیں گے، اومی کرون بڑی تیزی سے پھیلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے باعث زیادہ اموات اب تک دنیا میں کہیں رپورٹ نہیں ہوئی، اومی کرون کو لیکر گھبرانے کی ضروری نہیں ہے۔

ڈاکٹرعذرا پیچوہونے مزید کہاکہ کورونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ ویکسی نیشن ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے ضلع شرقی میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کہا گیا ہے۔

پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بول نیوز کے مطابق کراچی کے ایک نجی اسپتال نے ایک خاتون میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون گھر پر قرنطینہ میں ہیں ،اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس 8 دسمبر کو آغا خان اسپتال میں رپورٹ ہوا۔

Advertisement

متعلقہ خبر: اومیکرون کے خلاف جنوری میں ویکسین لانے کا اعلان

اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی، متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔

متعلقہ خبر: اومیکرون سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کےاقدامات

اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کے لیے محکمہ صحت سندھ اور ضلعی انتظامیہ میں رابطہ بھی ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر