اومی کرون سے متاثرہ خاتون کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی، وزیر صحت سندھ
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہےکہ کراچی میں مشتبہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ 57 سالہ متاثرہ خاتون میں پائے جانے والے وائرس کی جینوم اسٹڈی ابھی نہیں ہوئی،وائرس کا رویہ یہ ظاہر کر رہا ہےکہ وہ اومی کرون ہے۔
وزیر صحت سندھ نے کہاکہ ایک دو ہفتے جینوم اسٹڈی میں لگیں گے، اومی کرون بڑی تیزی سے پھیلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے باعث زیادہ اموات اب تک دنیا میں کہیں رپورٹ نہیں ہوئی، اومی کرون کو لیکر گھبرانے کی ضروری نہیں ہے۔
ڈاکٹرعذرا پیچوہونے مزید کہاکہ کورونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ ویکسی نیشن ہے۔
واضح رہےکہ محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے ضلع شرقی میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کہا گیا ہے۔
پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
بول نیوز کے مطابق کراچی کے ایک نجی اسپتال نے ایک خاتون میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون گھر پر قرنطینہ میں ہیں ،اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس 8 دسمبر کو آغا خان اسپتال میں رپورٹ ہوا۔
متعلقہ خبر: اومیکرون کے خلاف جنوری میں ویکسین لانے کا اعلان
اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی، متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔
متعلقہ خبر: اومیکرون سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کےاقدامات
اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کے لیے محکمہ صحت سندھ اور ضلعی انتظامیہ میں رابطہ بھی ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News