Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتلِ عام کی شدید مذمت

Now Reading:

پاکستان کی نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتلِ عام کی شدید مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے مسلسل ماورائے عدالت قتلِ عام کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان نہتے کشمیریوں کی جعلی تلاشی، گھیراو اور جعلی مقابلوں میں قتل عام کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج کے آج پلوامہ میں خود ساختہ تلاش و گھیراو آپریشن میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ میں بھارتی قابض افواج نے مکمل استثنا کے ساتھ 18 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی بنیادی آزادیاں تاحال معطل ہیں، گذشتہ ہفتوں میں قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم کو بڑھا دیا ہے۔

Advertisement

عاصم افتخار نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے ہائبرڈ دہشت گرد اور سفید پوش دہشت گرد جیسی قابل نفرت ہتک آمیز اصلاحات استعمال کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق اور سلامتی کی تیزی سے ابتر ہوتی صورتحال عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزراء کا مقبوضہ علاقوں کا دورہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی سے نظر ہٹانے کا منصوبہ ہے۔

ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت سمجھ لے خطے میں مستقل امن اور ترقی کا راستہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ قراردادوں کے زریعہ حق استصواب رائے دینے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر