Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں پاک افغان دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کردیا

Now Reading:

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں پاک افغان دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کردیا
ثانیہ

وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں پاک افغان دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک مقامی تھنک ٹینک، ریجنل پیس انسٹیٹیوٹ (آر پی آئی) کے زیرِ اہتمام افغانستان اور پاکستان کے دو طرفہ مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر ثانیہ کے ہمراہ آر پی آئی، ایچ ای کے سی ای او ، ایس اے پی ایم رؤف حسن ، ناروے کے سفیر فی البرٹ الاساس، پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کی خواتین کی کنٹری نمائندہ شرمیلا رسول اور افغانستان کی معزز خواتین مندوبین نے بھی شرکت کی۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے افغانستان کی معزز خواتین مندوبین کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور افغانستان دونوں میں خواتین کو سماجی، اقتصادی دھارے میں لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

پسماندہ خواتین کو با اختیار بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے احساس 50%+ فوائد کی پالیسی کے تحت احساس پروگرام کے تین چوتھائی سے زائد فوائد خواتین اور لڑکیوں کو جاتے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ صنفی ڈیٹا کی تفریق اور جوابدہی کے لیے اس کا استعمال پروگرام کے جائزے، نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال احساس کیش سے مستفید ہونے والی تمام 12 ملین خواتین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس تعلیمی وظیفہ کے علاوہ، احساس نشوونما، جو ماؤں اور ان کے دو سال سے کم عمر کے بچوں کو سٹنٹنگ سے روکنے کے لیے خصوصی غذائی خوراک اور نقد رقم کی منتقلی فراہم کرتا ہے، بچیوں کے لیے بھی زیادہ وظیفہ کی پالیسی رکھتا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس کی انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کے تحت، دو سالوں میں 142,000 سے زیادہ ضرورت اور میرٹ پر مبنی وظائف دیے گئے ہیں، جن میں نصف اسکالرشپس لڑکیوں کے لیے مختص ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح غربت سے باہر نکلنے کے لیے احساس بلاسود قرضوں کا مقصد چار سالوں میں 14.7 ملین غریب افراد کی معاونت کرنا ہے جن میں سے نصف خواتین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1.4 ملین افراد کو غربت سے باہر آنے کے قابل بنانے کیلئے، 4 سالہ احساس آمدن پروگرام کے تحت 60 فیصد اثاثوں کو بھی خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی معزز خواتین مندوبین نے غربت میں کمی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں مشترکہ مختلف پہلوؤں پر تعاون کی تصدیق کی، دو روزہ ڈائیلاگ میں خواتین کی تعلیم، گورننس ، ترقی، قانون سازی کے عمل اور طریقہ کار کے بارے میں سیشن شامل ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہا کہ آر پی آئی علاقائی امن، ترقی اور جنوبی ایشیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیےامن اور استحکام پر مرکوز ہے، انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا میں تحقیقی، سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں کے مابین مکالموں اور مباحثوں کا نتیجہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر