
کسی بھی بیماری کی صورت میں زیادہ تر لوگوں کے لیے انجکشن لگوانا سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔برطانوی محققین نے ویکسی نیشن کے لیے درد سے پاک تھری ڈی پرنٹڈ پیچز تیار کرلیے جس سے چند ہی لمحوں میں اس عمل کو سر انجام دیا جا سکتا ہے۔
برطانوی ریسرچرز نے ویکسی نیشن کے لیے انجکشن کی سوئی سے نجات دلانے کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ پیچ تیار کرلیا ہے جو درد پہنچائے بنا انسانی جسم میں دوا انجیکٹ کرنےکا اہل ہے۔
دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی میدان میں ہونے والی ایجادات اور سائنسی پیش رفت پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ ٹیک انسائیڈر کے مطابق درد سے پاک اس تھری ڈی پرنٹٹد ویکسین Patch کو اسٹیفورڈ یونیورسٹی اور نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔
اس تھری ڈی پیچ کے موجدین کا کہنا ہے کہ یہ پیچ انسانی کھال میں سوراخ کیے بنا ہی ویکسی نیشن کا عمل سر انجام دیتا ہے اور اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے لگانے کے لیے نہ ہی طبی عملے کو کسی قسم کی تربیت دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اس کی نقل و حمل کے لیے کسی قسم کی مخصوص تدابیر اور حفاظتی اقدامات کرنا ضروری ہے۔
اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر برائے ادویات اور کیمیائی انجینئرنگ جوزٖف ایم ڈی سائمن کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرنے کا یہ نیا طریقہ زیادہ جدید اور درد سے پاک ہے جس کی خوبی یہ ہے کہ اسے کسی اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جانے بنا مریض یا ان کے تیمار دار خود گھر میں بھی ویکسی نیشن کے لیے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سے ویکسی نیشن کی عالمگیر کاوشوں کو بہت مدد ملے گی۔ مستقبل قریب میں اس تھری ڈی پیچ کو فلو، ملیریا، خسرہ اور کورونا جیسی وباؤں کی ویکیسی نیشن کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News