Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ ورثے اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں’

Now Reading:

‘پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ ورثے اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں’
وزیرخارجہ

متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نہ صرف متحدہ عرب امارات کے اتحاد کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں بلکہ اس وقت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کو بھی 50 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں پاکستان کی قیادت کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ ورثے اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے جو فقیدالمثال ترقی  کے مدارج طے کیے ہیں وہ متحدہ عرب امارات کے بانی محترم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی دور اندیش قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھے۔ اس عظیم رہنما کو پاکستان سے بہت لگاؤ ​​تھا۔ انہوں نے پاکستان میں بہت سے سماجی و اقتصادی منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لی اور پاکستانی ورکرز کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کا موقع دیا۔ یہ پاکستانی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ان کے جانشین رہنما شیخ زاید کے طے کردہ اعلیٰ معیارات کی پیروی کر رہے ہیں اور  پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان اور عزت مآب محمد بن زید النہیان کے بار بار ہونے والے دوروں نے ہمارے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت پیدا کی ہے۔ میں نے اور میرے ہم منصب نے اپنے قائدین کے فیصلوں کی پیروی کرنے کے لیے کئی بار ملاقات کی ہے۔ ہماری قریبی مشاورت کے نتیجے میں باہمی دلچسپی کے سیاسی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بہتر تفہیم پیدا ہوئی۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے تجارتی اور اقتصادی تعلقات بھی مضبوط ہو چکے ہیں، ہم بین الاقوامی فورمز پر بھی باہمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات کو 2022-23 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انتخاب اور کوپ 26 کی میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی فاؤنڈیشن کی گولڈن جوبلی کے موقع پر، ہم ایکسپو 2020 کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ یہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا (MENASA)  خطے، میں پہلی عالمی نمائش ہے۔

ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے ہماری محبت کے اظہار کے طور پر، پاکستان نے ایکسپو میں پرجوش انداز میں شرکت کی۔ صدر پاکستان نے “پاکستان پویلین” کا افتتاح کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جس نے سب سے زیادہ متحرک اور فعال پویلین ہونے کی وجہ سے بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں اور مسلسل نمو پا رہے ہیں۔ 8 بلین ڈالر سے زیادہ کی باہمی تجارت کے ساتھ، متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اس کا شمار پاکستان میں سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔

انہوں ن کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مسلسل پیش رفت اور گوادر بندرگاہ کے آپریشنل ہونے سے پاکستان مشرق وسطیٰ کو افغانستان اور اس کے بعد وسطی ایشیا سے ملانے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے خطوں کے درمیان بہتر رابطہ ہمارے لوگوں کے لیے کافی منفعت بخش ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آخر میں، میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی عوام اور حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی عوام اور قیادت کو اس گولڈن جوبلی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر