
بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے ’نک جونس کی بیوی‘ کے جملے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ پریانکاچوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی نئی فلم’ڈی میٹرکس‘ کے آرٹیکل کے کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔
اس آرٹیکل میں انہیں گلوکار نِک جونس کی بیوی کہہ کر پکارا گیا ہے جس پر اداکارہ نے تنقید کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کیے جانے والے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اب تک کے سب سے مشہور فلم پروڈکشنز میں سے ایک کی تشہیرکر رہی ہیں، اور اب بھی انہیں ’نک جونس کی بیوی‘ کہہ کر پکارا جا رہا ہے‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ’براہ کرم وضاحت کریں کہ خواتین کے ساتھ اب بھی یہ کیسے ہوسکتا ہے؟‘
اداکارہ نے پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ’کیاانہیں اپنے بائیو میں اپنا انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDb) لنک شامل کرنا چاہیے؟‘
قابل ِ غور بات یہ ہے کہ پریانکاچوپڑا نے اپنی اس انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر، گلوکار نِک جونس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News