Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی خاتون رواں سال کی بہترین اسپورٹس شخصیت قرار

Now Reading:

برطانوی خاتون رواں سال کی بہترین اسپورٹس شخصیت قرار

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس پلئیر ایما ریڈیوکانو کو سال 2021 کے لئے بہترین اسپورٹس شخصیت کا خطاب دے دیا گیا۔

ایما نے اس سال اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس شپ جیت کر حاصل کیا تھا، 18 سالہ ایما ریڈیوکانو کی ٹینس کورٹ میں یہ واحد فتح ہے۔

انگلینڈ کے کسی کھلاڑی کو یہ اعزاز 44 سال کی طویل مدت کے بعد ملا ہے۔

ایما نے رواں سال جون میں ٹینس کی تاریخ کے سب سے قدیم اور مشہور ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں چوتھے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی تھی۔

اس اعزاز کے لئے عوام کے ووٹ کا سہارا لیا گیا تھا ، جس میں سوئمر ٹام ڈیلے کو شکست دی تھی۔

Advertisement

اس ایوارڈ کے لئے انگلینڈ اور مانچسٹر یونائینڈ کے فارورڈ رحیم اسٹرلنگ ، باکسر ٹائسن فیوری ، اور انگلینڈ کے عظیم پیرا اولمپئین سارہ اسٹوری بھی اس ایوارڈ کی ووٹنگ کے لئے منتخت کئے گئے تھے۔

ایما ریڈیو کارنو کا تعلق انگلینڈ کے شہر بروملے سے ہے اور انہوں نے پروفیشنل ٹینس کا آغاز 2018 میں کیا تھا۔

ایما ریڈیوکارنو کے کوچ ٹوربن برٹز نے اس ایوارڈ کے اعلان کے بعد کہا کہ ایما ایک محنتی اور پرجوش کھلاڑی ہے اور اس میں سیکھنے کی لگن بہت زیادہ ہے۔

ایما نے ایوارڈ ملنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اور برطانوی ٹینس کے لئے یہ ایک مسرت بھرا موقع ہے، انہوں نے ووٹ دینے والے شائقین ٹینس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر